نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ لوگ جمعہ کی نماز پڑھنے اپنے گھروں سے اور اطراف مدینہ گاؤں سے (مسجد نبوی میں) باری باری آیا کرتے تھے لوگ گرد و غبار میں چلے آتے گرد میں اٹے ہوئے اور پسینہ میں شرابور اس قدر پسینہ ہوتا کہ تھمتا نہ تھا اسی حالت میں ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ اس وقت میرے ہاں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اس دن (جمعہ میں) غسل کر لیا کرتے تو بہتر ہوتا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 15 باب من أين تؤتى الجمعة»