سیّدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری طرح یاد ہیں اور آپ کا میرے گھر کے ڈول سے کلی کرنا بھی یاد ہے (جو آپ نے میرے منہ میں ڈالی تھی) پھر انہوں نے سیّدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے سابقہ حدیث روایت کی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 154 باب من لم ير ردّ السلام على الإمام واكتفى بتسليم الصلاة»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو محمد یا ابو نعیم تھی جب کہ پہلے قول کو ترجیح دی جاتی ہے۔ مدینہ میں رہائش پذیر رہے۔ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر کے کنوئیں سے میرے چہرے میں جو کلی کی تھی وہ مجھے کبھی نہیں بھولی۔ (بخاری ومسلم) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت پانچ سال کے تھے۔ اور ۹۳ سال کی عمر پا کر ۹۹ہجری میں وفات پائی۔ آپ کی اکثر روایات صحابہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہیں۔