سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ اور قراء ت کے درمیان تھوڑی دیر چپ رہتے تھے تو میں نے پوچھا یا رسول اللہ آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں آپ اس تکبیر اور قراء ت کے درمیان کی خاموشی میں کیا پڑھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں پڑھتا ہوں اے اللہ میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنی دوری کر جتنی مشرق اور مغرب میں ہے اے اللہ مجھے گناہوں سے اس طرح پاک کر جیسے سفید کپڑا میل سے پاک ہوتا ہے اے اللہ میرے گناہوں کو پانی برف اور اولے سے دھو ڈال۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 349]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 89 باب ما يقول بعد التكبير»