سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گذشتہ رات ایک سرکش جن اچانک میرے پاس آیا وہ میری نماز میں خلل ڈالنا چاہتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا اور میں نے سوچا کہ مسجد کے کسی ستون کے ساتھ اسے باندھ دوں تا کہ صبح کو تم سب بھی اسے دیکھو پھر مجھے اپنے بھائی سلیمان کی یہ دعا یاد آ گئی اے میرے رب مجھے ایسا ملک عطا فرما دے جو میرے بعد کسی کو حاصل نہ ہو (ص۳۵) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شیطان کو ذلیل کے دھتکار دیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 75 باب الأسير أو الغريم يربط في المسجد»