سیّدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے بازوؤں کے درمیان اس قدر کشادگی کر دیتے کہ دونوں بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگتی تھی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 27 باب يبدي ضَبْعيه ويجافي في السجود»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا عبداللہ بن مالک بن قشب رضی اللہ عنہ بحینہ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام ہے۔ ابتدائی دور کے مسلمان ہیں۔ بڑے عبادت گزار، فاضل اور صائم الدھر تھے۔ مدینہ منورہ سے تیس میل کے فاصلے پر ریم جگہ پر قیام فرما تھے۔ مدینہ پر مروان کی اخیر امارت میں ۵۶ہجری میں وفات پائی۔