کتاب: دنیا سے نفرت دلانے اور دل کو نرم کرنے والی احادیث کا بیان
974. باب النهي عن المدح إِذَا كان فيه إِفراط وخيف منه فتنة الممدوح
974. باب: اتنی زیادہ تعریف کرنا کہ دوسرا کسی غلط فہمی میں مبتلا ہو جائے، منع ہے
حدیث نمبر: 1889
1889 صحيح حديث أَبِي مُوسى رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَجُلاً يُثْنِي عَلَى رَجُلٍ وَيُطْرِيهِ فِي مَدْحِهِ فَقَالَ: أَهْلَكْتُمْ (أَوْ قَطَعْتُمْ) ظَهْرَ الرَّجُلِ
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا کہ ایک شخص دوسرے کی تعریف کر رہا تھا، اور مبالغہ سے کام لے رہا تھا۔ تو فرمایا کہ تم لوگوں نے اس شخص کو ہلاک کر دیا یا اس کی پشت توڑ دی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 1889]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 52 كتاب الشهادات: 17 باب ما يكره من الإطناب في المدح وليقل ما يعلم»