سیّدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لئے ملاقات چھوڑے، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ/حدیث: 1659]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 62 باب الہجرۃ وقول رسول اللّٰہ صلي الله عليه وسلم لا یحل لرجل أن یھجر أخاہ فوق ثلاث۔»
وضاحت: اس کے بعد اگر وہ فریق ثانی بات چیت نہ کرے، سلام کا جواب نہ دے تو وہ گناہ گار رہے گا۔ اور یہ شخص گناہ سے بچ جائے گا۔ (راز)