1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
839. باب من فضائل الأنصار رضی اللہ عنہ
839. باب: انصار کی فضیلتوں کا بیان
حدیث نمبر: 1628
1628 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: نَزَلَتْ هذِهِ الآيَةُ فِينَا (إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ) بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ؛ وَاللهُ يَقُولُ (وَاللهُ وَلِيُّهُمَا)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ یہ آیت ہمارے (یعنی بنی حارثہ اور بنی مسلمہ کے) بارے میں نازل ہوئی تھی (اذھمت طائفتن منکم ان تفشلا) (آل عمران:۱۲۲) جب تمہاری دو جماعتیں سستی کا ارادہ کر چکی تھیں۔ میری یہ خواہش نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی‘ کیونکہ اللہ آگے فرما رہا ہے کہ اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مددگار تھا۔ (تو اللہ کی ولایت یہ کتنا بڑا شرف ہے جو ہم کو حاصل ہوا۔) [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1628]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 18 باب إذ همت طائفتان منكم أن تفشلا»