1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
837. باب من فضائل الأشعريين رضی اللہ عنہ
837. باب: اشعریوں کی خوبیوں کا بیان
حدیث نمبر: 1626
1626 صحيح حديث أَبِي مُوسى، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الأَشْعَرِيِّينَ إِذَا أَرْمَلُوا فِي الْغَزْوِ، أَوْ قَلَّ طَعَامُ عِيَالِهِمْ بِالْمَدِينَةِ، جَمَعُوا مَا كَانَ عِنْدَهُمْ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ اقْتَسَمُوهُ بَيْنَهُمْ، فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ بِالسَّوِيَّةِ فَهُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبیلہ اشعر کے لوگوں کا جب جہاد کے موقعے پر توشہ کم ہو جاتاہے، یامدینے کے قیام میں ان کے بال بچوں کے لیے کھانے کی کمی ہو جاتی تو جو کچھ بھی ان کے پاس توشہ ہوتا ہے وہ ایک کپڑے میں جمع کرلیتے ہیں، پھر آپس میں ایک برتن کے برابر تقسیم کر لیتے ہیں، پس وہ میرے اور میں ان کا ہوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1626]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 47 كتاب الشركة: 1 باب الشركة في الطعام والنهد والعروض»