سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر (غزوہ تبوک) میں تھا آپ نے ایک موقعہ پر فرمایا مغیرہ پانی کی چھاگل اٹھا لے میں نے اسے اٹھا لیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور میری نظروں سے چھپ گئے آپ نے قضائے حاجت کی اس وقت آپ شامی جبہ پہنے ہوئے تھے آپ ہاتھ کھولنے کے لئے آستین اوپر چڑھانی چاہتے تھے لیکن وہ تنگ تھی اس لئے آستین کے اندر سے ہاتھ باہر نکالا میں نے آپ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لئے وضو کی طرح وضو کیا اور اپنے خفین (موزے) پر مسح کیا، پھر نماز پڑھی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 158]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 7 باب الصلاة في الجبة الشأمية»