حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جبرئیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: یا رسول اللہ! خدیجہ رضی اللہ عنہ آپ کے پاس ایک برتن لئے آرہی ہیں جس میں سالن یا (فرمایا) کھانا(یافرمایا) پینے کی چیز ہے جب وہ آپ کے پاس آئیں تو ان کے رب کی جانب سے انہیں سلام پہنچانا اور میری طرف سے بھی! اور جنت میں موتیوں کے ایک محل کی بشارت دے دیجئے گا، جہاں نہ شور وہنگامہ ہوگا اورنہ تکلیف و تھکن ہوگی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1575]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 20 باب تزويج النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خديجة وفضلها»