1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
811. باب فضائل طلحة والزبير رضی اللہ عنہ
811. باب: حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی خوبیوں کا بیان
حدیث نمبر: 1563
1563 صحيح حديث طَلْحَةَ وَسَعْدٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: لَمْ يَبْق مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ تِلْكَ الأَيَّامِ، الَّتِي قَاتَلَ فِيهِنَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، غَيْرُ طَلْحَةَ وَسَعْدِ، عَنْ حَدِيثِهِمَا
حضرت ابو عثمان رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ ان جنگوں میں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود شریک ہوئے تھے بعض ایسے بھی دن تھے کہ (احد کی جنگ میں) طلحہ رضی اللہ عنہ اور سعد رضی اللہ عنہ کے سوا اور کوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ باقی نہیں رہا تھا۔ (راوی کہتے ہیں) یہ بات حضرت طلحہ اور حضرت سعد رضی اللہ عنہما دونوں نے خود بیان کی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1563]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 62 كتاب فضائل أصحاب النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: 14 باب ذكر طلحة بن عبيد الله»

وضاحت: راوي حدیث:… حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو محمد تھی عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ابتداء ہی میں اسلام لائے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر اسلام لانے والے پانچ اشخاص میں سے ایک یہ تھے۔ چھ اصحاب شوریٰ میں سے ایک ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں بڑی اذیتوں سے ہمکنار ہوئے۔ غزوہ بدر میں شامل نہ ہو سکے لیکن بڑے غمگین ہوئے۔ آپ کی صدق نیت کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غنیمت اور اجر میں سے آپ کا بھی حصہ مقرر فرمایا اور شہادت کی خوشخبری دی۔ اور فرمایا کہ طلحہ اور زبیر جنت میں میرے پڑوسی ہوں گے۔ جنگ جمل میں شہادت ہوئی۔