1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الطهارة
کتاب: طہارت کے مسائل
82. باب النهي عن الاستنجاء باليمين
82. باب: داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 151
151 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ، وَإِذَا أَتَى الْخَلاَءَ فَلاَ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَلاَ يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ
سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پانی پیئے تو برتن میں سانس نہ لے اور جب پاخانہ (بیت الخلاء) میں جائے اپنی شرمگاہ کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 151]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 18 باب النهي عن الاستنجاء باليمين»

وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ پنی کنیت ابوقتادہ انصاری سے معروف تھے اور مشہور گھڑ سوار تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ہمارے بہترین گھڑ سوار ابوقتادہ ہیں۔ غزوہ احد، خندق اور حدیبیہ میں شامل رہے۔ ۵۴ہجری میں مدینہ میں وفات پائی۔ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔