سیّدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسن و جمال میں بھی سب سے بڑھ کر تھے اور اخلاق میں بھی سب سے بہتر تھے۔ آپ کا قد نا بہت لمبا تھا اور نہ چھوٹا۔ (بلکہ درمیانہ قد تھا)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1507]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 23 باب صفة النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»