حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ان کی والدہ) حضرت ام سلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چمڑے کا فرش بچھا دیتی تھیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں اسی پر قیلولہ کر لیتے تھے۔ بیان کیا پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے (اور بیدار ہوئے) تو ام سلیم رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کاپسینہ اور (جھڑے ہوئے) آپ کے بال لے لئے اور (پسینہ کو) ایک شیشی میں جمع کیا اور سک (ایک خوشبو) میں اسے ملا لیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1504]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 79 كتاب الاستئذان: 41 باب من زار قومًا فقال عندهم»