حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ یرا ہاتھ پکڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے اور کہا یا رسول اللہ!انس سمجھدار لڑکا ہے اور یہ آپ کی خدمت کرے گا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سفر میں بھی کی اور گھر پر بھی۔ واللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مجھ سے کسی چیز کے متعلق جو میں نے کر دیا ہو یہ نہیں فرمایا کہ یہ کام تم نے اس طرح کیوں کیا اور نہ کسی ایسی چیز کے متعلق جسے میں نے نہ کیا ہو آپ نے یہ نہیں فرمایا: یہ کام تم نے اس طرح کیوں نہیں کیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 87 كتاب الديات: 27 باب من استعان عبدًا أو صبيًا»