1443 صحيح حديث أُمِّ شَرِيكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا بِقَتْلِ الأَوْزَاغِ
حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گرگٹ کو مار ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1443]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 15 باب خير مال المسلم غنم يتبع بها شعف الجبال»
وضاحت: راوي حدیث:… حضرت غزیہ بنت جابر بن حکیم رضی اللہ عنہ کی کنیت ام شریک العامریہ انصاریہ تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا آپ ہبہ کیا تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہیں فرمایا تھا۔ پھر نکاح نہیں کیا حتیٰ کہ فوت ہو گئیں۔ مکہ میں ہی اسلام قبول کیا تھا۔ خفیہ طور پر قریش کی عورتوں کو اسلام کی دعوت دیتی رہیں۔ حتیٰ کہ ان کا یہ راز ظاہر ہو گیا اور مکہ والوں نے پکڑ کر کہا کہ اگر تیری قوم نہ ہوتی تو ہم تیرے ساتھ یہ یہ کرتے لیکن اب تجھے تیری قوم کے حوالے کرتے ہیں۔ تمام کتب صحاح ستہ میں ان کی روایات موجود ہیں۔