1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الطهارة
کتاب: طہارت کے مسائل
77. باب وجوب غسل الرجلين بكمالهما
77. باب: پورا پاؤں دھونا واجب ہے
حدیث نمبر: 140
140 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ كَانَ يَمُرُّ وَالنَّاسُ يَتَوَضَّؤُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ؛ فَقَالَ: أَسْبِغُوا الْوُضوءَ، فَإِنَّ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ
ایک دفعہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ گذرے اور لوگ لوٹے سے وضو کر رہے تھے۔ آپ نے کہا اچھی طرح وضو کرو۔ کیونکہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے (خشک) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 29 باب غسل الأعقاب»

وضاحت: منشا یہ ہے کہ وضو کا کوئی عضو خشک نہ رہ جائے ورنہ وہی عضو قیامت کے دن عذاب الٰہی میں مبتلا کیا جائے گا۔ (راز)