حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں: سلام کا جواب دینا‘ مریض کا مزاج معلوم کرنا‘ جنازے کے ساتھ چلنا‘ دعوت قبول کرنا‘ اور چھینک پر (اس کے ”الحمد اللّٰہ“ کے جواب میں) یرحمک اللّٰہ کہنا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 2 باب الأمر باتباع الجنائز»