675. باب: ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے
حدیث نمبر: 1301
1301 صحيح حديث عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پینے کی ہر وہ چیز جو نشہ لانے والی ہو، حرام ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1301]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 71 باب لا يجوز الوضوء بالنبيذ ولا المسكر»
وضاحت: یہ حدیث دلیل ہے کہ خمر (شراب) تھوڑی ہو یا زیادہ مطلقاً حرام ہے، نشہ دے یا نہ دے۔ لیکن اس کے علاوہ باقی پینے کی اشیاء جب نشہ دیں تو حرام قرار پاتی ہیں۔ (مرتب)