1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الإمارة
کتاب: امارت کے بیان
641. باب الخيل في نواصيها الخير إِلى يوم القيامة
641. باب: گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر و برکت ہے
حدیث نمبر: 1227
1227 صحيح حديث عُرْوَةَ الْبَارِقِيّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، الأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ
حضرت عروہ بارقی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:خیر و برکت قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ بندھی رہے گی، یعنی آخرت میں ثواب اور دنیا میں مال غنیمت ملتا رہے گا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد والسير: 44 باب الجهاد ماض مع البر والفاجر»

وضاحت: راوي حدیث:… حضرت عروہ بن الجعد البارقی رضی اللہ عنہ صحابی ہیں کوفے میں پہلے قاضی یہی مقرر ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے تھے۔ کتب صحاح ستہ میں ان کی روایات موجود ہیں۔