حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا کہ (میری امت میں) بارہ امیر ہوں گے، پھر آپ نے کوئی ایسی ایک بات فرمائی جو میں نے نہیں سنی، بعد میں میرے والد نے بتایا کہ آپ نے یہ فرمایا کہ وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 93 كتاب الأحكام: 51 باب الاستخلاف»
وضاحت: راوي حدیث:… حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو ابو عبداللہ اور ابو خالد السوائی بھی کہا جاتا ہے، سعید بن ابی وقاص کے بھانجے ہیں۔ کوفہ میں سکونت اختیار کی اور وہاں ایک مکان بنوا لیا تھا۔ سن ۷۳ ہجری کو وفات پائی۔ صحیحین کی متعدد احادیث کے راوی ہیں۔