حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انصار خندق کھودتے ہوئے (غزوہ خندق کے موقع پر) کہتے تھے۔ ”ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے جہاد پر بیعت کی ہے ہمیشہ کے لئے، جب تک ہمارے جسم میں جان ہے۔“ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر جواب میں یوں فرمایا: ”اے اللہ! زندگی تو بس آخرت ہی کی زندگی ہے، پس تو(آخرت میں) انصار اور مہاجرین کا اکرام فرمانا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد والسير: 110 باب البيعة في الحرب أن لا يفروا»