حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوۂ احزاب (خندق) کے موقع پر دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مٹی (خندق کھودنے کی وجہ سے جو نکلتی تھی) خود ڈھو رہے تھے، مٹی سے آپ کے پیٹ کی سفیدی چھپ گئی تھی اور آپ یہ شعر کہہ رہے تھے۔ تو ہدایت گر نہ ہوتا تو کہاں ملتی نجات ... کیسے پڑھتے ہم نمازیں ...کیسے دیتے ہم زکوٰۃ ... اب اتار ہم پر تسلی اے شہ عالیٰ... صفا تپاؤں جموا دے ہمارے، دے لڑائی میں ثبات ... بے سبب ہم پر یہ کافر ظلم سے چڑھ آتے ہیں... جب وہ بہکائیں ہمیں سنتے نہیں ہم ان کی بات. [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد: 34 باب حفر الخندق»