حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ور زید بن خالد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی غیر شادی شدہ باندی زنا کرے (تو اس کا کیا حکم ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے کوڑے لگاؤ۔ اگر پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ۔ پھر بھی اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو، اگرچہ ایک رسی ہی کے بدلے میں وہ فروخت ہو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1107]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 66 باب بيع العبد الزاني»