سیّدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شب معراج میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تھا گندمی رنگ لمبا قد اور بال گھنگھریالے تھے ایسے لگتے تھے جیسے قبیلہ شنو کا کوئی شخص ہو اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی دیکھا تھا درمیانہ قد میانہ جسم رنگ سرخی اور سفیدی لئے ہوئے اور سر کے بال سیدھے تھے (یعنی گھنگھریالے نہیں تھے) اور میں نے جہنم کے داروغہ کو بھی دیکھا اور دجال کو بھی منجملہ ان آیات (نشانیوں) کے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ کو دکھائی تھیں (سورہ سجدہ۲۳ میں اسی کا ذکر ہے کہ)(اے نبی) ان سے ملاقات کے بارے میں آپ کسی قسم کا شک و شبہ نہ کریں (یعنی موسیٰ علیہ السلام سے ملنے میں)۔ [اللؤلؤ والمرجان/کِتَابُ الْاِیْمَانِ/حدیث: 104]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 7 باب إذا قال أحدكم آمين والملائكة في السماء»