1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب المساقاة
کتاب: مساقات کے مسائل
527. باب تحريم الظلم وغصب الأرض وغيرها
527. باب: ظلم کرنا اور دوسرے کی زمین چھیننا حرام ہے
حدیث نمبر: 1039
1039 صحيح حديث عَائِشَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهُ كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أُنَاسٍ خُصُومَةٌ، فَذَكَرَ لِعَائِشَةَ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا سَلَمَةَ اجْتَنِبَ الأَرْضَ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ ظَلَمَ قِيدَ شِبْرٍ مِنَ الأَرْضِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ
ابو سلمہ نے بیان کیا کہ ان کے اور بعض دوسرے لوگوں کے درمیان زمین کا جھگڑا تھا۔ اس کا ذکر انھوں نے عائشہ رضی اللہ عنہاسے کیا تو انھوں نے بتایا ابو سلمہ! زمین سے پرہیز کر کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کسی شخص نے ایک بالشت بھر زمین بھی کسی دوسرے کی ظلم سے لے لی تو سات زمینوں کا طوق قیامت کے دن اس کی گردن میں ڈالا جائے گا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 46 كتاب المظالم: 13 باب أثم من ظلم شيئًا من الأرض»