حضرت سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا کہ جس نے کتا پالا، جو نہ کھیتی کے لیے ہے اور نہ مویشی کے لیے تو اس کی نیکیوں سے روزانہ ایک قیراط کم ہو جاتا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 41 كتاب المزارعة: 3 باب اقتناء الكلب للحرث»