1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ
556. (323) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ عِنْدَ النَّائِبَةِ تَنُوبُ الْمُصَلِّي
556. نماز میں کسی ضرورت و پریشانی کے وقت اِدھر اُدھر دیکھنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 870
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں اِدھر اُدھر نہیں دیکھتے تھے، پھر جب لوگوں نے کثرت سے تالی بجائی تو وہ متوجہ ہوئے تو اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صف میں تشریف فرما دیکھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں اشارے سے حُکم دیا کہ نماز جاری رکھو۔ میں یہ روایت اس سے پہلے مکمّل بیان کرچکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 870]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح