1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ
553. (320) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْمَشْيِ الْقَهْقَرَى فِي الصَّلَاةِ عِنْدَ الْعِلَّةِ تَحْدُثُ
553. بوقت ضرورت نماز میں اُلٹے پاوَں چلنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 867
سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، اس دوران کہ مسلمان پیر والے دن فجر کی نماز ادا کر رہے تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں جماعت کرارہے تھے تو اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے سامنے آگئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کا پردہ ہٹایا اور صحابہ کرام کو صفیں بنائے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ (یہ منظر دیکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوب مسکرائے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اُلٹے پاؤں چلے تاکہ صف میں مل جائیں، اُن کا خیال تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے باہر تشریف لانا چاہتے ہیں۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں اپنے دست مبارک سے اشارہ کیا کہ تم اپنی نماز مکمّل کرلو۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري