1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْكَلَامِ الْمُبَاحِ فِي الصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ وَالذِّكْرِ، وَمَسْأَلَةِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا يُضَاهِي هَذَا وَيُقَارِبُهُ
نماز میں جائز گفتگو ، دعا ، ذکر اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ اور اس جیسے ابواب کا مجموعہ ۔
542. (309) بَابُ إِبَاحَةِ الِاسْتِعَاذَةِ فِي الصَّلَاةِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ
542. نماز میں عذاب قبر اور آگ کے عذاب سے پناہ مانگنا جائز ہے
حدیث نمبر: 851
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ مجھے تم دکھائے گئے ہو کہ تم قبروں میں دجّال کے فتنے کی طرح آزمائے جارہے ہو۔ حضرت عمرہ کہتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نماز میں یہ دیا مانگتے ہوئے سنا کرتی تھی۔ «‏‏‏‏اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» ‏‏‏‏۔ اے اﷲ، میں جہنم کے عذاب اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْكَلَامِ الْمُبَاحِ فِي الصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ وَالذِّكْرِ، وَمَسْأَلَةِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا يُضَاهِي هَذَا وَيُقَارِبُهُ/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم