1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
477. ‏(‏244‏)‏ بَابُ التَّعَوُّذِ بَعْدَ السَّلَامِ مِنَ الصَّلَاةِ‏.‏
477. نماز سے سلام پھیرنے کے بعد پناہ طلب کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 746
حضرت معصب بن سعد اور عمرو بن میمون ازدی دونوں بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اپنی اولاد کو یہ کلمات دُعا اسی طرح سکھاتے تھے جس طرح استاد اپنے شاگردوں کو سکھاتا ہے، وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد ان کلمات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے تھے «‏‏‏‏اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأعُوذُ بِكَ أنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ» ‏‏‏‏ اے اللہ، میں بخل و کنجوسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں بُزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں بیکار عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں، میں دنیا کے فتنے میں مبتلا ہونے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 746]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح