460. (227) بَابُ حَنْيِ السَّبَّابَةِ عِنْدَ الْإِشَارَةِ بِهَا فِي التَّشَهُّدِ.
460. تشہد میں سبابہ انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے وقت اسے جھکانے کا بیان
سیدنا مالک خزاعی اپنے والد محترم سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھے ہوئے دیکھا ہے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی (سبابہ) انگلی سے اشارہ کر رہے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 715]