288. اس رویت کا بیان جسے بعض جہلاء نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے کہ وہ اِس روایت کے مخالف ہے جو ہم نے بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رضی اللہ عنہ رات کے وقت اذان دیتے ہیں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسواللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک ابن اٗم مکتٗوم رضی اللہ عنہا رات کے وقت اذان دیتے ہیں تو تم کھاوٗ اور پیو حتیٰ کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان دیں۔ کیونکہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ طلوع فجر دیکھ کر ہی اذان دیتے ہیں۔ اس سے ملتی جُلتی روایت ابواسحاق نے اسود کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 406]