1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ
نماز کے احکام و مسائل
262. ‏(‏29‏)‏ بَابُ اسْتِحْبَابِ التَّغْلِيسِ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ‏.‏
262. اندھیرے میں نماز فجر ادا کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 350
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ مؤمن عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صُبح کی نماز ادا کرتی تھیں پھر وہ اپنی چادروں میں لپٹی واپس نکلتی تھیں کہ اُنہیں پہچانا نہیں جاتا تھا۔ احمد کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر اُنہوں نے اندھیرے کا ذکر کیا (کہ اندھیرے کی وجہ سے وہ پہچانی نہیں جاتی تھیں)۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 350]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري