1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا
ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
2072. ‏(‏331‏)‏ بَابُ فَضْلِ الْحَلْقِ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَاخْتِيَارِ الْحَلْقِ عَلَى التَّقْصِيرِ وَإِنْ كَانَ التَّقْصِيرُ جَائِزًا‏.‏
2072. حج اور عمرے میں سر منڈوانا افضل ہے اگرچہ بال کتروانا بھی جائز ہے
حدیث نمبر: 2929
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے الله، بال منڈوانے والوں کے گناہ معاف فرما۔ صحابہ نے عرض کی کہ بال کتروانے والوں کے لئے بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ‏‏‏‏ اے اللہ، بال منڈوانے والوں کی بخشش فرما صحابہ نے عرض کیا کہ بال کتروانے والوں کے لئے بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا: بال منڈوانے والوں کو معاف فرما۔ پھر فرمایا: اور بال کتروانے والوں کو بھی معاف فرما۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري