سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اُنہیں بیان فرمایا کہ چار کاموں سے غسل کیا جائے گا: (1) جنابت سے (2) جمعہ کے دن (3) میّت کو غسل دینے سے (4) سینگی لگوا نے سے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ غُسْلِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ فَرْضٍ وَلَا إِيجَابٍ/حدیث: 256]