1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ
حج کے احکام و مسائل
1777. (36) بَابُ إِبَاحَةِ الْحَمْلِ عَلَى الدَّوَابِّ الْمَرْكُوبَةِ فِي السَّيْرِ طَلَبًا لِقَضَاءِ الْحَوَائِجِ إِذَا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهَا عِنْدَ الرُّكُوبِ، بِذِكْرِ خَبَرٍ مُخْتَصَرٍ غَيْرِ مُتَقَصًّى
1777. کسی مقصد کے حصول کے لئے دوران سفر سواری کے جانور پر سامان لادنا بھی جائز ہے جب کہ اللہ تعالیٰ کا نام لیکران پر سواری کی گئی ہو۔ اس سلسلے میں ایک مختصر غیر مفصل روایت کا بیان
حدیث نمبر: 2546
سیدنا محمد بن حمزہ بن عمرو سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر اونٹ کی کمر پر ایک شیطان ہوتا ہے۔ لہٰذا جب تم ان پر سواری کرنے لگو تو اللہ کا نام لیکر لیا کرو اور اپنا مقصد وضرورت پوری کرنے سے عاجز مت آؤ (اسے مکمّل کئے بغیر نہ چھوڑو)۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2546]
تخریج الحدیث: اسناده حسن