ان کے نکلنے سے پہلے نہ ہوگا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی بیت اللہ کا حج اور عمرہ کیا جائے گا [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: Q2507]
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی اس بیت اللہ کا حج وعمرہ ضرور کیا جائیگا۔“ ابوقدامہ کی روایت میں ہے کہ یاجوج ماجوج کے بعد حج وعمرہ ہوتا رہیگا۔ اور جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ اس گھر کا حج ضرور کیا جائیگا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2507]