1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّدَقَاتِ وَالْمُحْبَسَاتِ
صدقات اور اوقاف کے ابواب کا مجموعہ
1734. ‏(‏179‏)‏ بَابُ حَبْسِ آبَارِ الْمِيَاهِ عَلَى الْأَغْنِيَاءِ وَالْفُقَرَاءِ وَابْنِ السَّبِيلِ
1734. پانی کے کنویں، مالداروں، فقراء اور مسافروں کے لئے وقف کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2491
جناب ابوعبدالرحمٰن سلمی بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تو اُنہوں نے اپنے گھر کے اوپر سے لوگوں کو جھانک کر مخاطب کیا اور فرمایا کہ میں تمہیں اللہ کے نام کے ساتھ یاد دلاتا ہوں۔ کیا تم جانتے ہو کہ رومہ کے کنویں سے کوئی شخص بغیر قیمت ادا کیے پانی نہیں پی سکتا تھا۔ پھر میں نے اُسے خرید کر ہر امیر غریب اور مسافر کے لئے وقف کردیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں (ایسے ہی ہوا تھا)۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّدَقَاتِ وَالْمُحْبَسَاتِ/حدیث: 2491]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري