1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ
زکوٰۃ کی وصولی کے ابواب کا مجموعہ
1626. ‏(‏71‏)‏ بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ عَلَى الْمَأْخُوذِ مِنْهُ الصَّدَقَةُ اتْبَاعًا لِأَمْرِ اللَّهِ- عَزَّ وَجِلَّ- بِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
1626. جس شخص سے زکوٰۃ وصول کی جائے اس کے حق میں امام کو دعا کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو جو حُکم دیا ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «‏‏‏‏خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ ۗ» ‏‏‏‏ [ سورة التوبة: ۱۰۳ ] ”(اے نبی) ان کے مالوں میں سے صدقہ لیجیئے (تاکہ) اس کے ذریعے سے انہیں پاک کریں اور ان کا تزکیہ کریں اور ان کے لئے دعا کیجیئے، بیشک آپ کی دعا ان کی لئے سکون کا باعث ہے۔“
حدیث نمبر: Q2345
فِي قَوْلِهِ‏:‏ ‏[‏خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ‏]‏ ‏[‏التَّوْبَةِ‏:‏ 103‏]‏
[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ/حدیث: Q2345]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 2345
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب کوئی گھر والا اپنی زکوٰۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتا تو آپ اُن کے لئے دعائے خیر فرماتے۔ میرے والد گرامی نے آپ کو زکوٰۃ ادا کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ، ابی اوفی کے گھر والوں پر رحمت فرما۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ/حدیث: 2345]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري