سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ”چونگی وصول کرنے والا جنّت میں داخل نہیں ہوگا۔“ جناب یزید فرماتے ہیں کہ ”صاحب مکس سے“(شہروں میں داخلے کا) ٹیکس وصول کرنے والا مراد ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ/حدیث: 2333]