امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک مجھے وضو کرنے کا حُکم اُس وقت دیا گیا ہے کہ جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں۔“(یعنی اس کے علاوہ مذکورہ صورتوں میں وضو کرنا واجب نہیں ہے۔)[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ فُضُولِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ إِيجَابٍ/حدیث: Q219]
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آئے، (اس سے ہمبستری کرے) پھر دوبارہ اراداہ کرے تو اُسے چاہيے کہ وہ وضو کرلے۔ يہ صنعانی کی حديث ہے۔ باقی راويوں نے ابومتوکل سے روايت کرتے وقت «سمعت» کی بجائے « عن» سے بيان کيا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ فُضُولِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ إِيجَابٍ/حدیث: 219]