جناب موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ربذہ مقام پر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا، اُنہوں نے فرمایا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مہینے میں تین روزے رکھو تو تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کا روزہ رکھ لیا کرو۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2128]