1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے اُن کے ابواب کا مجموعہ
1417.
1417. روزے میں وصال کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: Q2068
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q2068]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 2068
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وصال کرنے (رات اور دن کا مسلسل روزہ رکھنے) سے بچو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ بھی وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ میں اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرارب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2068]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم