1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے اُن کے ابواب کا مجموعہ
1414.
1414. تازہ کھجور موجود ہو تو اُس سے روزہ کھولنا مستحب ہے اور اگر تازہ کھجور (رطب) موجود نہ ہو تو خشک کھجور سے روزہ افطار کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2065
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا روزہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت تک نماز نہ پڑھتے جب تک ہم آپ کے پاس پانی اور رطب (تر و تازہ) کھجوریں نہ لے آتے اور وہ کھا نہ لیتے اور پانی پی نہ لیتے۔ جب تازہ کھجوریں میسر ہوتیں۔ لیکن سردیوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت تک نماز ادا نہ کرتے جب تک ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خشک کھجوریں اور پانی نہ لے آتے (اور آپ افطاری نہ کر لیتے)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2065]
تخریج الحدیث: صحيح