سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز مغرب، افطاری کرنے کے بعد ادا کرتے تھے اگر چہ افطاری میں پانی کا ایک گھونٹ ہی ہوتا۔“ جناب موسیٰ بن سہل کہتے ہیں کہ قاسم بن غصن کوفہ کے رہنے والے ہیں، ان سے امام وکیع اور سلیمان بن حیان روایت کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2063]