1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ
1355.
1355. روزے دار بھول کر کچھ کھا پی لے تو اُس کا روزہ نہیں ٹوٹتا
حدیث نمبر: 1989
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص بھول جائے، جبکہ وہ روزے دار ہو تو وہ کچھ کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ مکمّل کرے کیونکہ اُسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1989]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري