1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ
1287.
1287. اس بات کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان ”اور شیاطین جکڑ دئیے جاتے ہیں“ سے آپ کی مراد سرکش جنّ ہیں.
حدیث نمبر: Q1883
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1883]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1883
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کے سرکش جنّوں کو زنجیروں میں جکڑدیا جاتا ہے اور جہنّم کے دردازے بند کردیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ کھولا نہیں جاتا اور جنّت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اس میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے اے خیر کے طالب، آگے بڑھ (خوب نیکیاں کرلے) اور اے برائی کے چاہنے والے رُک جا۔ اور اللہ تعالیٰ کے لئے جہنّم سے آزاد ہونے والے بہت سارے لوگ ہوتے ہیں ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1883]
تخریج الحدیث: اسناده حسن