سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ جس شخص نے نماز کی ایک رکعت پالی تو اُس نے وہ نماز پالی، جناب مخزومی کی روایت میں ہے کہ ”(جس شخص نے) نماز سے ایک رکعت پا لی تو اُس نے (اس نماز کو) پا لیا ـ“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1848]